Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2804 (مشکوۃ المصابیح)

[2804] حسن، رواہ الترمذي (1247 وقال: حسن) و أبو داود (3456) والنسائي (251/7۔ 252 ح 4488)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا إِلَّا أَنْ يَكُونَ صَفْقَةَ خِيَارٍ وَلَا يَحِلُّ لَہُ أَنْ يُفَارِقَ صَاحِبَہُ خَشْيَةَ أَنْ يَسْتَقِيلَہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’خریدو فروخت کرنے والوں کو جُدا ہونے سے پہلے تک اختیار ہوتا ہے الا یہ کہ بیع اختیار ہو،اور اس کے لیے اس اندیشے کے پیش نظر اپنے ساتھی سے جُدا ہونا جائز نہیں کہ وہ اس (بیع) کی واپسی کا مطالبہ نہ کرے۔‘‘ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔