Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2808 (مشکوۃ المصابیح)

[2808] رواہ مسلم (1587/81)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الذَّہَبُ بِالذَّہَبِ وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ وَالْملح بالملح مثلا بِمثل سَوَاء بسَواءٍ يَدًا بِيَدٍ فَإِذَا اخْتَلَفَتْ ہَذِہِ الْأَصْنَافُ فَبِيعُوا كَيْفَ شِئْتُمْ إِذَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ)) . رَوَاہُ مُسلم

عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سونے کے بدلے سونا،چاندی کے بدلے چاندی،گندم کے بدلے گندم،جو کے بدلے جو،کھجور کے بدلے کھجور،اور نمک کے بدلے نمک ایک دوسرے کے برابر ہوں اور نقد بنقد ہوں،جب یہ اصناف بدل جائیں تو پھر اگر وہ نقد ہوں تو جیسے چاہو بیچو۔‘‘ رواہ مسلم۔