Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2810 (مشکوۃ المصابیح)

[2810] متفق علیہ، رواہ البخاري (2177) و مسلم (75۔ 77 /1584)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تَبِيعُوا الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَہَا عَلَی بَعْضٍ وَلَا تَبِيعُوا الْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلَّا مِثْلًا بِمِثْلٍ وَلَا تُشِفُّوا بَعْضَہَا عَلَی بَعْضٍ وَلَا تبِيعُوا مِنْہَا غَائِبا بناجز)) وَفِي رِوَايَةٍ: ((لَا تَبِيعُوا الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ وَلَا الْوَرق بالورق إِلَّا وزنا بِوَزْن))

ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سونے کو سونے کے برابر ہی فروخت کرو،ایک دوسرے میں کمی بیشی نہ کرو،چاندی کو چاندی کے برابر ہی فروخت کرو اور ایک دوسرے میں کمی بیشی نہ کرو،اور اس میں سے غیر موجود چیز کو موجود چیز کے بدلے فروخت نہ کرو۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’سونے کو سونے کے بدلے اور چاندی کو چاندی کے بدلے میں باہم برابر وزن میں فروخت کرو۔‘‘ متفق علیہ۔