Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2815 (مشکوۃ المصابیح)
[2815] رواہ مسلم (1602/123)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ عَبْدٌ فَبَايَعَ النَّبِيَّ ﷺ عَلَی الْہِجْرَةِ وَلَمْ يَشْعُرْ أَنَّہُ عَبْدٌ فَجَاءَ سَيِّدُہُ يُرِيدُہُ فَقَالَ لَہُ النَّبِيُّ ﷺ ((بِعَيْنِہ)) فَاشْتَرَاہُ بِعَبْدَيْنِ أَسْوَدَيْنِ وَلَمْ يُبَايِعْ أَحَدًا بَعْدَہُ حَتَّی يَسْأَلَہُ أَعَبْدٌ ہُوَ أَوْ حُرٌّ. رَوَاہُ مُسلم
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،ایک غلام آیا تو اس نے ہجرت پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی،جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معلوم نہ تھا کہ وہ غلام ہے،اتنے میں اس کا مالک آیا اور اس کا مطالبہ کرنے لگا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا:’’اسے مجھے بیچ دو۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو حبشی غلاموں کے بدلے میں اسے خرید لیا،اس کے بعد آپ کسی سے بیعت نہیں لیتے تھے حتی کہ آپ اس سے پوچھ لیتے کیا وہ غلام ہے یا آزاد؟‘‘ رواہ مسلم۔