Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2817 (مشکوۃ المصابیح)

[2817] رواہ مسلم (1591/90)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ: اشْتَرَيْتُ يَوْمَ خَيْبَرَ قِلَادَةً بِاثْنَيْ عَشَرَ دِينَارًا فِيہَا ذَہَبٌ وَخَرَزٌ فَفَصَّلْتُہَا فَوَجَدْتُ فِيہَا أَكْثَرَ مِنَ اثْنَيْ عَشَرَ دِينَارًا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: ((لَا تُبَاعُ حَتَّی تُفصَّلَ)) . رَوَاہُ مُسلم

فضالہ بن ابی عُبید ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے خیبر کے دن بارہ دینار کے بدلے میں ایک ہار خریدا جس میں سونا اور گھونگھے تھے،میں نے اس ہار کو کھول دیا تو میں نے اس میں بارہ دینار سے زیادہ سونا پایا،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس کو نہ بیچا جائے حتی کہ اسے کھول کر الگ کر لیا جائے۔‘‘ رواہ مسلم۔