Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2823 (مشکوۃ المصابیح)

[2823] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (3357) ٭ عمرو بن حریش مجھول الحال و للحدیث شواھد ضعیفۃ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَمَرَہُ أَن يُجہِّزَ جَيْشًا فنفدتِ الإِبلُ فأمرَہُ أَن يَأْخُذَ عَلَی قَلَائِصِ الصَّدَقَةِ فَكَانَ يَأْخُذُ الْبَعِيرَ بِالْبَعِيرَيْنِ إِلَی إِبِلِ الصَّدَقَةِ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ

عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں لشکر تیار کرنے کا حکم فرمایا تو اونٹ کم پڑ گئے،پھر آپ نے انہیں حکم فرمایا کہ وہ صدقہ کی جوان سال اونٹنیوں کے وعدہ پر اونٹ لے لیں،چنانچہ وہ ایک اونٹ دو اونٹنیوں کے بدلے صدقہ کے اونٹ آنے تک کے وعدہ پر لے رہے تھے۔سندہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔