Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2828 (مشکوۃ المصابیح)
[2828] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (353/2 ح 8625) و ابن ماجہ (2273) ٭ فیہ أبو الصلت: مجھول و علي بن زید بن جدعان: ضعیف .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أَتَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي عَلَی قَوْمٍ بُطُونُہُمْ كَالْبُيُوتِ فِيہَا الْحَيَّاتُ تُرَی مِنْ خَارِجِ بُطُونِہِمْ فَقُلْتُ: مَنْ ہَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: ہَؤُلَاءِ أَكَلَةُ الرِّبَا . رَوَاہُ أَحْمد وَابْن مَاجَہ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’معراج کی رات میں ایک قوم کے پاس آیا جن کے پیٹ گھروں کی مانند تھے جن میں سانپ ان کے پیٹ کے باہر سے نظر آ رہے تھے،میں نے کہا: جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟ فرمایا:’’سود خور۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ احمد و ابن ماجہ۔