Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2831 (مشکوۃ المصابیح)
[2831] إسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (2432) و البیھقي في شعب الإیمان (5532) ٭ عتبۃ: لیس شامیًا و روایۃ إسماعیل بن عیاش عن غیر الشامیین ضعیفۃ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا أَقْرَضَ أَحَدُكُمْ قَرْضًا فَأَہْدَي إِلَيْہِ أَوْ حَمَلَہُ عَلَی الدَّابَّةِ فَلَا يَرْكَبْہُ وَلَا يَقْبَلْہَا إِلَّا أَنْ يَكُونَ جَرَی بَيْنَہُ وَبَيْنَہُ قَبْلَ ذَلِكَ)) . رَوَاہُ ابْنُ مَاجَہْ وَالْبَيْہَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی کسی کو قرض دے،پھر وہ (مقروض) شخص اس کو کوئی تحفہ دے یا اسے سواری پر بٹھائے تو وہ اس پر سوار ہو نہ اس تحفہ کو قبول کرے۔البتہ اگر ان کے درمیان یہ کام (تحائف کا تبادلہ وغیرہ) پہلے سے ہی جاری ہو تو جائز ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابن ماجہ و البیھقی فی شعب الایمان۔