Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2839 (مشکوۃ المصابیح)

[2839] متفق علیہ، رواہ البخاري (2194) و مسلم (1534/49، 1535/50)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُہَا نَہَی الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِي. مُتَّفِقٌ عَلَيْہِ وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: نَہَی عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی تَزْہُوَ وَعَنِ السنبل حَتَّی يبيض ويأمن العاہة

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ ان کی صلاحیت ظاہر ہو جائے،اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بائع اور مشتری دونوں کو منع فرمایا۔بخاری،مسلم۔اور مسلم کی روایت میں ہے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سنبل (بالیوں) کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سفید ہو جائیں اور آفت سے بچ جائیں۔‘‘ متفق علیہ۔