Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2848 (مشکوۃ المصابیح)
[2848] رواہ مسلم (1519/17)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تَلَقَّوُا الْجَلَبَ فَمَنْ تَلَقَّاہُ فَاشْتَرَی مِنْہُ فَإِذَا أَتَی سَيِّدُہُ السُّوقَ فَہُوَ بالخَيارِ)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم اناج لانے والوں کو راستے میں جا کر نہ ملو،جو شخص اسے ملے اور اس سے غلہ خرید لے،پھر اس کا مالک بازار آ جائے تو اسے اختیار حاصل ہے۔‘‘ (چاہے تو سودا رہنے دے اور چاہے تو فسخ کر دے) رواہ مسلم۔