Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2855 (مشکوۃ المصابیح)

[2855] متفق علیہ، رواہ البخاري (2143) و مسلم (5۔ 6/ 1514)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَن بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ وَكَانَ بَيْعًا يَتَبَايَعُہُ أَہْلُ الْجَاہِلِيَّةِ كَانَ الرَّجُلُ يَبْتَاعُ الْجَزُورَ إِلَی أَنْ تُنتَجَ النَّاقةُ ثمَّ تُنتَجُ الَّتِي فِي بطنِہا

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ’’حبل الحبلۃ‘‘ کی بیع سے منع فرمایا،اور اہل جاہلیت اس طرح کی بیع کیا کرتے تھے،اور وہ اس طرح کہ آدمی اس اقرار پر اونٹنی خریدتا کہ یہ اونٹنی بچہ جنے گی اور پھر جب وہ بچہ،بچہ جنے گا تب اس کی قیمت ادا کروں گا۔‘‘ متفق علیہ۔