Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2862 (مشکوۃ المصابیح)
[2862] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (1228) و أبو داود (3371) [و ابن ماجہ: 2217] ٭ حمید الطویل مدلس و عنعن .و ذکرہ البغوي في مصابیح السنۃ (الزیادۃ الأولی 330/2 ح 2095) [و رواہ البخاري (2195) ومسلم (1555/15) الروایۃ الثانیۃ عن ابن عمر] و رواہ البخاري (2247، 2248) و مسلم (1535/50) تعدیلات [2862]: سندہ صحیح، رواہ الترمذي (1228) و أبو داود (3371) [و ابن ماجہ: 2217] ٭ و ذکرہ البغوي في مصابیح السنۃ (الزیادۃ الأولی 330/2 ح 2095) [و رواہ البخاري (2195) ومسلم (1555/15) الروایۃ الثانیۃ عن ابن عمر] و رواہ البخاري (2247، 2248) و مسلم (1535/50)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ بَيْعِ الْعِنَبِ حَتَّی يَسْوَدَّ وَعَنْ بَيْعِ الْحَبِّ حَتَّی يَشْتَدَّ ہَكَذَا. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ عَنْ أَنَسٍ. وَالزِّيَادَة الَّتِي فِي المصابيح وَہُوَ قولُہ: نہی عَن بيْعِ التَمْرِ حَتَّی تزہوَ إِنَّما ثبتَ فِي رِوَايَتِہِمَا: عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَہَی عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی تَزْہُوَ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيث حسن غَرِيب
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ (پک کر) سیاہ ہو جائیں اور دانوں (غلہ اناج وغیرہ) کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ (پک کر) سخت ہو جائیں۔‘‘ امام ترمذی اور ابوداؤد نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے،ان دونوں کے ہاں (انس ؓ) سے مروی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا: حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں۔البتہ ابن عمر ؓ سے مروی روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں۔اور یہ اضافہ جو مصابیح میں ہے وہ یہ الفاظ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں۔البتہ ان دونوں کی ابن عمر ؓ سے مروی روایت میں مذکورہ الفاظ موجود ہیں:’’آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں۔‘‘ اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔سندہ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔