Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2872 (مشکوۃ المصابیح)

[2872] حسن، رواہ الترمذي (1216)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الْعَدَّاءِ بْنِ خَالِدِ بْنِ ہَوْذَةَ أَخْرَجَ كِتَابًا: ہَذَا مَا اشْتَرَی الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ ہَوْذَةَ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللہِ ﷺ اشْتری مِنْہُ عبدا أَو أمة لَا دَاءَ وَلَا غَائِلَةَ وَلَا خِبْثَةَ بَيْعَ الْمُسْلِمِ الْمُسْلِمَ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

عدّاء بن خالد بن ہوذہ ؓ سے روایت ہے،انہوں نے ایک تحریر نکالی،(جس کی عبارت یوں تھی) یہ تحریر اس چیز سے متعلق ہے جو عداء بن خالد بن ہوذہ نے اللہ کے رسول،محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے غلام یا لونڈی خریدی،اس میں کوئی بیماری ہے نہ اسے کوئی بُری عادت ہے اور نہ کوئی اخلاقی برائی،اور یہ مسلمان کی مسلمان سے بیع ہے۔‘‘ ترمذی۔اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔حسن،رواہ الترمذی۔