Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2873 (مشکوۃ المصابیح)
[2873] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1218 وقال: حسن) و أبو داود (1641) وابن ماجہ (2198)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَاعَ حِلْسًا وَقَدَحًا فَقَالَ: ((مَنْ يَشْتَرِي ہَذَا الحلس والقدح؟)) فَقَالَ رجل: آخذہما بِدِرْہَمٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((مَنْ يَزِيدُ عَلَی دِرْہَمٍ؟)) فَأَعْطَاہُ رَجُلٌ دِرْہَمَيْنِ فَبَاعَہُمَا مِنْہُ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ
انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کمبل اور پیالہ بیچنے کا ارادہ کیا تو فرمایا:’’اس کمبل اور پیالے کو کون خریدتا ہے؟‘‘ ایک آدمی نے عرض کیا،میں ان دونوں کو ایک درہم میں خریدتا ہوں،تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ایک درہم سے زیادہ کون دیتا ہے؟‘‘ چنانچہ ایک آدمی نے دو درہم کے عوض انہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خرید لیا۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔