Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2886 (مشکوۃ المصابیح)
[2886] رواہ البخاري (2512)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الظَّہْرُ يُرْكَبُ بِنَفَقَتِہِ إِذَا كَانَ مَرْہُونًا وَلَبَنُ الدَّرِّ يُشْرَبُ بِنَفَقَتِہِ إِذَا كَانَ مَرْہُونًا وَعَلَی الَّذِي يركب وَيشْرب النَّفَقَة)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب سواری کا جانور گروی ہو تو بقدر خرچ اس پر سواری کی جاسکتی ہے اور اگر دودھ والا جانور گروی ہو تو بقدر خرچ اس کا دودھ پیا جا سکتا ہے،اور جو شخص سواری کرتا ہے اور دودھ پیتا ہے،اسی کے ذمہ خرچہ ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔