Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2887 (مشکوۃ المصابیح)

[2887] سندہ ضعیف، رواہ الشافعي فی الأم (186/3۔ 167) ٭ السند مرسل و انظر الحدیث الآتي (2888)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((لَا يَغْلَقُ الرَّہْنُ الرَّہْنَ مِنْ صَاحِبِہِ الَّذِي رَہَنَہُ لَہُ غنمہ وَعَلِيہِ غرمہ)) . رَوَاہُ الشَّافِعِي مُرْسلا

سعد بن مسیّب ؒ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’رہن،مرہونہ چیز کو اس کے مالک سے،جس نے اسے رہن رکھا ہے،نہیں روک سکتا،اس کا فائدہ بھی اسی (مالک) کو ہو گا اور اس کا نقصان بھی اسی کو ہو گا۔‘‘ امام شافعی ؒ نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔سندہ ضعیف،رواہ الشافعی۔