Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2894 (مشکوۃ المصابیح)
[2894] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (1314 وقال: حسن صحیح) و أبو داود (3451) و ابن ماجہ (2200) والدارمي (249/2 ح 2548)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أنس قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَی عَہْدِ النَّبِيِّ ﷺ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ سَعِّرْ لَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((إِنَّ اللہَ ہُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَی رَبِّي وَلَيْسَ أحد مِنْكُم يطلبنني بمظلة بِدَمٍ وَلَا مَالٍ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ وَالدَّارِمِيُّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں قیمتیں چڑھ گئیں تو صحابہ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے قیمتیں مقرر فرما دیں،تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک اللہ ہی قیمتیں مقرر کرنے والا ہے،وہی تنگی و کشادگی کا مالک اور رزق دینے والا ہے،اور میں امید کرتا ہوں کہ میں اس حال میں اپنے رب سے ملاقات کروں کہ تم میں سے کوئی خون اور مال کے متعلق مجھ سے مطالبہ نہ کرتا ہو۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ۔