Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2900 (مشکوۃ المصابیح)

[2900] رواہ مسلم (1556/18)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي سعيد قَالَ: أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَہْدِ النَّبِيِّ ﷺ فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَہَا فَكَثُرَ دينہ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((تَصَدَّقُوا عَلَيْہِ)) فَتَصَّدَّقَ النَّاسُ عَلَيْہِ فَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِك وَفَاء دينہ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِغُرَمَائِہِ ((خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ وَلَيْسَ لَكُمْ إِلَّا ذَلِك)) . رَوَاہُ مُسلم

ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دور میں ایک آدمی کو پھلوں کی تجارت میں خسارہ ہوا تو اس کا قرض بہت زیادہ ہو گیا،اس صورت میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس پر صدقہ کرو۔‘‘ لوگوں نے اس پر صدقہ کیا لیکن وہ اس کے قرض کی ادائیگی کے برابر نہ ہوا،تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے قرض خواہوں سے فرمایا:’’جو ملتا ہے لے لو،تمہارے لیے بس یہی کچھ ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔