Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2901 (مشکوۃ المصابیح)
[2901] متفق علیہ، رواہ البخاري (2078) و مسلم (1562/31)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: كَانَ رجل يدائن النَّاسَ فَكَانَ يَقُولُ لِفَتَاہُ: إِذَا أَتَيْتَ مُعْسِرًا تجَاوز عَنہُ لَعَلَّ اللہ أَن يَتَجَاوَزُ عَنَّا قَالَ: فَلَقِيَ اللہَ فَتَجَاوَزَ عَنْہُ
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ایک آدمی قرض دیا کرتا تھا،وہ اپنے ملازم سے کہا کرتا تھا: جب تم کسی تنگدست کے پاس جاؤ تو اس کو (قرض) معاف کر دیا کرو،شاید کہ اللہ ہمیں معاف فرما دے۔فرمایا: اس نے اللہ سے ملاقات کی تو اس نے اسے معاف فرما دیا۔‘‘ متفق علیہ۔