Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2907 (مشکوۃ المصابیح)

[2907] متفق علیہ، رواہ البخاري (2287) و مسلم (1564/33)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ فَإِذَا أُتْبِعَ أحدكُم علی مَلِيء فَليتبعْ))

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مال دار شخص کا (قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنا ظلم ہے،اگر تم میں سے کسی کو کسی مال دار شخص (یعنی ضامن) کے پیچھے لگا دیا جائے (کہ اس سے قرض وصول کر لو) تو لگ جانا چاہیے۔‘‘ متفق علیہ۔