Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2911 (مشکوۃ المصابیح)

[2911] رواہ مسلم (117/ 1885)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي قَتَادَة قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللہِ أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللہِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقبلا غير مُدبر يكفر اللہُ عَنِّي خَطَايَايَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((نَعَمْ)) . فَلَمَّا أَدْبَرَ نَادَاہُ فَقَالَ: ((نَعَمْ إِلَّا الدَّيْنَ كَذَلِكَ قَالَ جِبْرِيلُ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ

ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نے عرض کیا،اللہ کے رسول! مجھے بتائیں اگر میں ثابت قدمی سے،ثواب کی امید سے اللہ کی راہ میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو جاؤں تو کیا اللہ میرے گناہ معاف فرما دے گا؟ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں۔‘‘ جب وہ واپس چلا گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے آواز دی،فرمایا:’’ہاں،البتہ قرض معاف نہیں ہو گا،جبریل ؑ نے اسی طرح کہا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔