Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2914 (مشکوۃ المصابیح)

[2914] إسنادہ حسن، رواہ الشافعي فی الأم (199/3) و ابن ماجہ (2360)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي خَلْدَةَ الزُّرَقِيِّ قَالَ: جِئْنَا أَبَا ہُرَيْرَةَ فِي صَاحِبٍ لَنَا قَدْ أَفْلَسَ فَقَالَ: ہَذَا الَّذِي قَضَی فِيہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَيُّمَا رَجُلٍ مَاتَ أَوْ أَفْلَسَ فَصَاحِبُ الْمَتَاعِ أَحَقُّ بِمَتَاعِہِ إِذَا وَجَدَہُ بِعَيْنِہ)) . رَوَاہُ الشَّافِعِي وَابْن مَاجَہ

ابوخلدہ زرقی بیان کرتے ہیں،ہم اپنے ایک ساتھی،جو کہ مفلس ہو گیا تھا،کے بارے میں ابوہریرہ ؓ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: یہ اس طرح کا معاملہ ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فیصلہ کیا:’’جو شخص فوت ہو جائے یا مفلس ہو جائے تو مال کا مالک اس مال کا زیادہ حق دار ہے جبکہ وہ اس مال کو بالکل اسی حالت میں پائے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الشافعی و ابن ماجہ۔