Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2919 (مشکوۃ المصابیح)

[2919] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3628) و النسائي (316/7۔ 317 ح 4693۔ 4694)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ الشَّرِيدِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَيُّ الْوَاجِدِ يُحِلُّ عِرْضَہُ وَعُقُوبَتَہُ)) قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: يُحِلُّ عِرْضَہُ: يُغَلَّظُ لَہُ. وَعُقُوبَتَہُ: يُحْبَسُ لَہُ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ

شرید ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’(قرض کی ادائیگی میں) ٹال مٹول کرنے والے مال دار شخص کی بے عزتی کرنا اور اسے سزا دینا جائز ہے۔‘‘ ابن مبارک ؒ نے فرمایا: اس کی بے عزتی کرنے سے یہ مراد ہے کہ اس سے سخت کلامی کرنا جائز ہے،اور اس کو سزا دینے سے مراد ہے کہ اسے قید کرنا جائز ہے۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔