Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2926 (مشکوۃ المصابیح)

[2926] حسن، رواہ النسائي (314/7 ح 4687) و ابن ماجہ (2424)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد اللہ بن أبي ربيعَة قَالَ: اسْتَقْرَضَ مِنِّي النَّبِيُّ ﷺ أَرْبَعِينَ أَلْفًا فَجَاءَہُ مَالٌ فَدَفَعَہُ إِلَيَّ وَقَالَ: ((بَارَكَ اللہُ تَعَالَی فِي أَہْلِكَ وَمَالِكَ إِنَّمَا جَزَاءُ السَّلَفِ الْحَمْدُ وَالْأَدَاءُ)) . رَوَاہُ النَّسَائِيُّ

عبداللہ بن ابی ربیعہ ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے چالیس ہزار درہم قرض لیا،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس مال آیا تو آپ نے وہ مجھے واپس کر دیا،اور فرمایا:’’اللہ تعالیٰ تمہارے اہل و مال میں برکت فرمائے،قرض کی جزا ہی شکریہ ادا کرنا اور قرض ادا کرنا ہے۔‘‘ حسن،رواہ النسائی۔