Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2932 (مشکوۃ المصابیح)
[2932] رواہ البخاري (3642)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عُرْوَة بن أبي الْجَعْد الْبَارِقي: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَعْطَاہُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ بِہِ شَاةً فَاشْتَرَی لَہُ شَاتين فَبَاعَ إِحْدَاہمَا بِدِينَار وَأَتَاہُ بِشَاة ودينار فَدَعَا لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي بَيْعِہِ بِالْبَرَكَةِ فَكَانَ لَوِ اشْتَرَی تُرَابا لربح فِيہِ. رَوَاہُ البُخَارِيّ
عروہ بن ابی جعد البارقی ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ایک بکری خریدے۔اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے دو بکریاں خریدیں،اور پھر ان میں سے ایک بکری ایک دینار میں فروخت کر دی،اور ایک بکری اور ایک دینار آپ کی خدمت میں پیش کر دیا،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی بیع میں برکت کی دعا فرمائی،پس اگر وہ مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں نفع کماتے تھے۔رواہ البخاری۔