Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2933 (مشکوۃ المصابیح)

[2933] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3383) و رزین (لم أجدہ، و زیادتہ ’’وجاء الشیطان‘‘: لم أجدہ)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَن أبي ہُرَيْرَة رَفَعَہُ قَالَ: إِنَّ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: أَنا ثَالِث الشَّرِيكَيْنِ مَا لم يخن صَاحِبَہُ فَإِذَا خَانَہُ خَرَجْتُ مِنْ بَيْنِہِمَا . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَزَاد رزين: ((وَجَاء الشَّيْطَان))

ابوہریرہ ؓ مرفوع روایت بیان کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل فرماتا ہے:’’جب دو شراکت داروں میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی سے خیانت نہیں کرتا تو میں ان کا تیسرا ہوتا ہوں،جب وہ اس سے خیانت کرتا ہے تو میں ان دونوں میں سے نکل جاتا ہوں۔‘‘ ابوداؤد۔اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا ہے:’’اور شیطان آ جاتا ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و رزین۔