Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2939 (مشکوۃ المصابیح)

[2939] رواہ مسلم (1726/13)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ امْرِئٍ بِغَيْرِ إِذْنِہِ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يُؤْتی مشْربَتہ فتكسر خزانتہ فَينْتَقل طَعَامُہُ وَإِنَّمَا يَخْزُنُ لَہُمْ ضُرُوعُ مَوَاشِيہِمْ أَطَعِمَاتِہِمْ)) . رَوَاہُ مُسلم

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کوئی شخص کسی آدمی کی اجازت کے بغیر اس کے جانور کا دودھ نہ دھوئے،کیا تم میں سے کوئی شخص پسند کرتا ہے کہ اس کے کمرے میں جا کر گودام کا تالا توڑ دیا جائے اور اس کا اناج وغیرہ نکال لیا جائے،اسی طرح ان کے جانوروں کے تھن ان کے کھانے کو جمع و محفوظ رکھتے ہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔