Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2952 (مشکوۃ المصابیح)

[2952] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (4594) و أعل بما لا یقدح .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((الرجل جَبَّار وَالنَّار جَبَّار)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’(جانور کے) پاؤں سے ہونے والا نقصان ضائع ہے (اس کا کوئی معاوضہ نہیں)۔‘‘ اور فرمایا:’’آگ (کسی نے اپنی جگہ میں آگ جلائی،اور پھر آندھی اس آگ کو اڑا کر کسی اور جگہ لے گئی اور وہاں آگ لگ گئی تو اس) کا نقصان ہے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔