Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2953 (مشکوۃ المصابیح)

[2953] إسنادہ ضعیف، رواہ أبو داود (2619) [و الترمذي (1296)] ٭ قتادۃ مدلس و عنعن و أما الحسن البصري فروایتہ عن سمرۃ صحیحۃ لأنہ کان یروي عن کتاب سمرۃ و الروایۃ عن الکتاب صحیحۃ ما لم یثبت الجرح القادح فیہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن الْحسن عَن سَمُرَة أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((إِذَا أَتَی أَحَدُكُمْ عَلَی مَاشِيَةٍ فَإِنْ كَانَ فِيہَا صَاحِبُہَا فَلْيَسْتَأْذِنْہُ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيہَا فَلْيُصَوِّتْ ثَلَاثًا فَإِنْ أَجَابَہُ أَحَدٌ فَلْيَسْتَأْذِنْہُ وَإِنْ لَمْ يُجِبْہُ أَحَدٌ فَلْيَحْتَلِبْ وَلْيَشْرَبْ وَلَا يَحْمِلْ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

حسن،سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی جانوروں کے پاس آئے اور اگر وہاں ان کے مالک کو پائے تو اس سے اجازت طلب کرے اور اگر وہ وہاں نہ ہو تو تین دفعہ آواز دے،اگر کوئی شخص اسے جواب دے تو اس سے اجازت طلب کرے اور اگر کوئی اسے جواب نہ دے تو وہ خود دودھ دھو کر پی لے لیکن وہ اپنے ساتھ نہ لائے۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ ابوداؤد۔