Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2959 (مشکوۃ المصابیح)
[2959] إسنادہ حسن، رواہ أحمد 172/4، 173 ح 17701) [و عبد بن حمید: 406]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن يعلی بن مرّة قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَنْ أَخَذَ أَرْضًا بِغَيْرِ حَقِّہَا كُلِّفَ أَنْ يَحْمِلَ تُرَابَہَا الْمَحْشَرَ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ
یعلی بن مُرّہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو شخص ناحق کچھ زمین حاصل کرتا ہے تو اسے حکم دیا جائے گا کہ وہ حشر کے میدان میں اس کی مٹی اٹھائے رکھے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد۔