Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2962 (مشکوۃ المصابیح)
[2962] رواہ مسلم (1608/134)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ شَرِكَةٍ لَمْ تُقْسَمْ رَبْعَةٍ أَوْ حَائِطٍ: ((لَا يَحِلُّ لَہُ أَن يَبِيع حَتَّی يُؤذن شَرِيكہ فَإِن شَاءَ أَخَذَ وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ فَإِذَا بَاعَ وَلَمْ يُؤْذِنْہُ فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غیر منقسم ہر مشترکہ چیز میں شفعہ کا فیصلہ دیا،وہ مکان ہو یا باغ:’’اس شخص کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے شراکت دار کو اطلاع کیے بغیر اسے فروخت کر دے،پھر اگر وہ چاہے تو لے لے اور اگر چاہے تو ترک کر دے،پھر اگر وہ فروخت کرتے وقت اسے اطلاع نہ کرے تو وہ (دوسرا شراکت دار) اس کا زیادہ حق دار ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔