Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2967 (مشکوۃ المصابیح)

[2967] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (303/3 ح 14303) و الترمذي (1369 وقال: حسن غریب) و أبو داود (3518) و ابن ماجہ (2494) و الدارمي (273/2 ح 2630)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْجَارُ أَحَقُّ بِشُفْعَتِہِ يُنْتَظَرُ لَہَا وَإِنْ كَانَ غَائِبًا إِذَا كَانَ طَرِيقُہُمَا وَاحِدًا)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ. والدارمي

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’پڑوسی اپنے شفعہ کا زیادہ حق دار ہے۔اگر وہ کہیں گیا ہوا ہے تو اس کا انتظار کیا جائے گا جبکہ ان دونوں کا راستہ ایک ہی ہو۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی۔