Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2970 (مشکوۃ المصابیح)
[2970] حسن، رواہ أبو داود (5239)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن عبد اللہ بن جحش قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً صَوَّبَ اللہُ رَأْسَہُ فِي النَّارِ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ: ہَذَا الْحَدِيثُ مُخْتَصَرٌ يَعْنِي: مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً فِي فَلَاةٍ يَسْتَظِلُّ بِہَا ابْنُ السَّبِيلِ وَالْبَہَائِمُ غَشْمًا وَظُلْمًا بِغَيْرِ حَقٍّ يَكُونُ لَہُ فِيہَا صَوَّبَ اللہ رَأسہ فِي النَّار
عبداللہ بن حُبیش ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص بیری کا درخت کاٹ ڈالے تو اللہ تعالیٰ اسے سر کے بل جہنم میں ڈالے گا۔‘‘ ابوداؤد۔اور فرمایا: یہ حدیث مختصر ہے،یعنی:’’جس نے ناحق طور پر کسی جنگل سے بیری کا درخت کاٹ ڈالا جس کے نیچے مسافر اور جانور سایہ حاصل کرتے ہوں،تو اللہ تعالیٰ اسے سر کے بل جہنم میں ڈالے گا۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔