Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2972 (مشکوۃ المصابیح)

[2972] رواہ مسلم (1551/5) و البخاري (2285)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ دَفَعَ إِلَی يَہُودِ خَيْبَرَ نَخْلَ خَيْبَرَ وَأَرْضَہَا عَلَی أَنْ يَعْتَمِلُوہَا مِنْ أَمْوَالِہِمْ وَلِرَسُولِ اللہِ ﷺ شَطْرُ ثَمَرِہَا. رَوَاہُ مُسْلِمٌ وَفِي رِوَايَةِ الْبُخَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَعْطَی خَيْبَرَ الْيَہُودَ أَنْ يَعْمَلُوہَا ويزرعوہا وَلَہُم شطر مَا يخرج مِنْہَا

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خیبر کے یہود کو خیبر کے نخلستان اور اس کی زمین اس شرط پر دی کہ وہ اپنے اموال سے ان میں کام کریں،اور اس کی پیداوار کا نصف رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ہو گا۔اور صحیح بخاری کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خیبر یہودیوں کو دیا کہ وہ کام کریں اور کاشت کاری کریں اور اس کی پیداوار کا نصف انہیں ملے گا۔رواہ مسلم و البخاری۔