Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2973 (مشکوۃ المصابیح)

[2973] رواہ مسلم (1547/106)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعنہُ قَالَ: كُنَّا نخبر وَلَا نَرَی بِذَلِكَ بَأْسًا حَتَّی زَعَمَ رَافِعُ ابْن خَدِيجٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی عَنْہَا فَتَرَكْنَاہَا مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ. رَوَاہُ مُسلم

عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،ہم مخابرت کیا کرتے تھے اور ہم اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے،حتی کہ رافع بن خدیج ؓ نے کہا کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے منع فرمایا ہے۔لہذا ہم نے اس وجہ سے ترک کر دیا۔رواہ مسلم۔