Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2975 (مشکوۃ المصابیح)
[2975] متفق علیہ، رواہ البخاري (2332) و مسلم (1547/117)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كُنَّا أَكْثَرَ أَہْلِ الْمَدِينَةِ حَقْلًا وَكَانَ أَحَدُنَا يُكْرِي أَرْضَہُ فَيَقُولُ: ہَذِہِ الْقِطْعَةُ لِي وَہَذِہِ لَكَ فَرُبَّمَا أَخْرَجَتْ ذِہِ وَلَمْ تُخْرِجْ ذِہِ فَنَہَاہُمُ النَّبِيِّ ﷺ
رافع بن خدیج ؓ بیان کرتے ہیں،ہم اہل مدینہ زیادہ تر کاشتکار تھے،ہم میں سے کوئی اپنی زمین کرائے پر دیتا تو یوں کہتا: یہ قطعہ زمین میرا ہے اور یہ تیرا،بسا اوقات یہ قطعہ زمین پیداوار دیتا،اور یہ نہ دیتا،لہذا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں منع فرما دیا۔متفق علیہ۔