Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2976 (مشکوۃ المصابیح)

[2976] متفق علیہ، رواہ البخاري (2230) و مسلم (120۔ 1550/121)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَمْرو قَالَ: قلت لطاووس: لَوْ تُرِكَتِ الْمُخَابَرَةُ فَإِنَّہُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی عَنْہُ قَالَ: أَيْ عَمْرٌو إِنِّي أُعْطِيہِمْ وَأُعِينُہُمْ وَإِنَّ أَعْلَمَہُمْ أَخْبَرَنِي يَعْنِي ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَمْ ينْہ عَنہُ وَلَكِن قَالَ: ((أَلا يَمْنَحْ أَحَدُكُمْ أَخَاہُ خَيْرٌ لَہُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْہِ خَرْجًا مَعْلُومًا))

عمرو بیان کرتے ہیں،میں نے طاؤس سے کہا: کاش کہ آپ مخابرہ چھوڑ دیں،کیونکہ عام گمان یہ ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے،انہوں نے فرمایا: عمرو! میں انہیں زمین دیتا ہوں اور ان کی مدد بھی کرتا ہوں،اور بے شک ان میں بڑے عالم یعنی ابن عباس ؓ نے مجھے بتایا کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع نہیں فرمایا: لیکن آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو بطور احسان مفت زمین دے دے تو وہ اس کے لیے معین مقدار میں اجرت لینے سے بہتر ہے۔‘‘ متفق علیہ۔