Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2980 (مشکوۃ المصابیح)
[2980] رواہ البخاري (کتاب الحرث و المزارعۃ باب: 8 قبل ح 2328 تعلیقًا) [و عبد الرزاق فی المصنف (100/8 ح 14476) و ابن حجر في تغلیق التعلیق (300/3)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ: مَا بِالْمَدِينَةِ أَہْلُ بَيْتِ ہِجْرَةٍ إِلَّا يَزْرَعُونَ عَلَی الثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَزَارَعَ عَلِيٌّ وَسَعْدُ بْنُ مَالِكٍ وَعَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ وَعُمَرُ ابْن عبد الْعَزِيز وَالقَاسِم وَعُرْوَة وَآل أبي بَكْرٍ وَآلُ عُمَرَ وَآلُ عَلِيٍّ وَابْنُ سِيرِينَ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ: كُنْتُ أُشَارِكُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ فِي الزَّرْعِ وَعَامَلَ عُمَرُ النَّاسَ عَلَی: إِنْ جَاءَ عُمَرُ بِالْبَذْرِ من عِنْدہ فَلہُ الشّطْر. وَإِن جاؤوا بالبذر فَلہم كَذَا. رَوَاہُ البُخَارِيّ
قیس بن مسلم،ابوجعفر سے بیان کرتے ہیں،تمام مہاجر مدینہ میں تہائی یا چوتھائی حصے پر زراعت کرتے تھے،علی،سعد بن مالک،عبداللہ بن مسعود،عمر بن عبدالعزیز،قاسم،عروہ،آل ابوبکر،آل عمر،اور آل علی اور ابن سرین نے زراعت کی،اور عبدالرحمٰن بن اسود بیان کرتے ہیں،میں زراعت میں عبدالرحمٰن بن یزید کے ساتھ شراکت کیا کرتا تھا،اور عمر ؓ نے لوگوں سے معاملہ کیا کہ اگر عمر بیج مہیا کرے گا تو نصف پیداوار وہ لے گا اور اگر وہ بیج مہیا کریں گے تو ان کے لیے اتنا حصہ ہو گا۔رواہ البخاری۔