Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2990 (مشکوۃ المصابیح)
[2990] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3416) و ابن ماجہ (2157)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ رَجُلٌ أَہْدَی إِلَيَّ قَوْسًا مِمَّنْ كُنْتُ أُعَلِّمُہُ الْكِتَابَ وَالْقُرْآنَ وَلَيْسَتْ بِمَالٍ فَأَرْمِي عَلَيْہَا فِي سَبِيلِ اللہِ قَالَ: ((إِنْ كُنْتَ تُحِبُّ أَنْ تُطَوَّقَ طَوْقًا مِنْ نَارٍ فَاقْبَلْہَا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَابْن مَاجَہ
عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! ایک آدمی نے ایک کمان مجھے بطور ہدیہ دی ہے اور یہ اس لیے ہے کہ میں اسے کتاب اور قرآن کی تعلیم دیا کرتا تھا،اور وہ کوئی مال نہیں،میں اس سے اللہ کی راہ میں تیر اندازی کروں گا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگر تو پسند کرتا ہے کہ تجھے آگ کا طوق ڈال دیا جائے تو پھر اسے قبول کر لے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔