Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2993 (مشکوۃ المصابیح)

[2993] متفق علیہ، رواہ البخاري (2359) و مسلم (2357/139)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: خَاصَمَ الزُّبَيْرُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ فِي شِرَاجٍ مِنَ الْحَرَّةِ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((اسْقِ يَا زُبَيْرُ ثُمَّ أَرْسِلِ الْمَاءَ إِلَی جَارِكَ)) . فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: أَنْ كَانَ ابْنَ عَمَّتِكَ؟ فَتَلَوَّنَ وَجْہُہُ ثُمَّ قَالَ: ((اسْقِ يَا زُبَيْرُ ثُمَّ احْبِسِ الْمَاءَ حَتَّی يَرْجِعَ إِلَی الْجَدْرِ ثُمَّ أَرْسِلِ الْمَاءَ إِلَی جَارِكَ)) فَاسْتَوْعَی النَّبِيُّ ﷺ لِلزُّبَيْرِ حَقَّہُ فِي صَرِيحِ الْحُكْمِ حِينَ أحفظہ الْأنْصَارِيّ وَكَانَ أَشَارَ عَلَيْہِمَا بِأَمْرٍ لَہُمَا فِيہِ سَعَةٌ

عروہ بیان کرتے ہیں،زبیر کا حرّہ کے برساتی نالے میں ایک انصاری آدمی سے جھگڑا ہو گیا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’زبیر! پہلے تم سیراب کر لو،پھر اپنے پڑوسی کے لیے چھوڑ دو۔‘‘ انصاری بولنے لگا: کیونکہ وہ آپ کی پھوپھی کا بیٹا ہے! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چہرے کا رنگ تبدیل ہو گیا،پھر فرمایا:’’زبیر! پہلے تم سیراب کرو،پھر پانی روک رکھو حتی کہ وہ منڈیر تک پہنچ جائے،پھر اپنے پڑوسی کی طرف چھوڑ دے۔‘‘ یوں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صریح حکم میں (فی الحقیقت) زبیر ؓ کو پورا حق دے دیا۔جبکہ انصاری نے (قول فیصل پر معترض ہو کر) آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو غصہ دلایا،حالانکہ آپ نے پہلے ایسا حکم دیا تھا جس میں دونوں کے لیے وسعت تھی۔متفق علیہ۔