Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3011 (مشکوۃ المصابیح)
[3011] متفق علیہ، رواہ البخاري (2625) و مسلم (1625/20)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَيُّمَا رَجُلٍ أُعْمِرَ عمری لَہُ ولعفبہ فَإِنَّہَا الَّذِي أعطيہا لَا ترجع إِلَی الَّذِي أَعْطَاہَا لِأَنَّہُ أَعْطَی عَطَاءً وَقَعَتْ فِيہِ الْمَوَارِيث))
جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص اور اس کی اولاد کو عمریٰ دیا گیا تو وہ انہی کا ہے جن کو دیا گیا،وہ دینے والے کو واپس نہیں ہو گا،کیونکہ اس نے ایک ایسا عطیہ دیا ہے جس میں میراث واقع ہو گئی ہے۔‘‘ متفق علیہ۔