Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3013 (مشکوۃ المصابیح)
[3013] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (3556)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ جَابِرٌ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَا ترقبوا أَو لَا تُعْمِرُوا فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا أَوْ أُعْمِرَ فَہِيَ لوَرثَتہ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم رقبیٰ کے طور پر کوئی چیز دو نہ عمریٰ کے طور پر،جس شخص کو رقبیٰ کے طور پر کوئی چیز دی گئی یا عمریٰ کے طور پر تو وہ اس کے وارثوں کی ہے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔