Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3023 (مشکوۃ المصابیح)
[3023] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (2034 بلون آخر و قال: حسن غریب، و سندہ ضعیف) و أبو داود (4813 وسندہ ضعیف) ٭ فیہ شرحبیل بن سعد الأنصاري، شیخ عمارۃ: ’’وثقہ ابن حبان و ضعفہ جمھور الأئمۃ‘‘ (مجمع الزوائد 115/4)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٌ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((مَنْ أُعْطِيَ عَطَاءً فَوَجَدَ فَلْيُجْزِ بِہِ وَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُثْنِ فَإِنَّ مَنْ أَثْنَی فَقَدْ شَكَرَ وَمَنْ كَتَمَ فَقَدْ كَفَرَ وَمَنْ تَحَلَّی بِمَا لَمْ يُعْطَ كَانَ كَلَابِسِ ثوبي زور)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص کو کوئی عطیہ دیا جائے اور وہ کشائش پائے تو اس کا بدلہ دے اور جو شخص کشائش نہ پائے تو وہ اس کی تعریف کرے،کیونکہ جس نے تعریف کی تو اس نے شکریہ ادا کیا،اور جس نے (احسان کو) چھپایا تو اس نے ناشکری کی،اور جو شخص ایسی چیز ظاہر کرنے کی کوشش کرے جو اسے نہیں دی گئی تو وہ جھوٹ کے دو سوٹ پہننے والے کی طرح ہے (دہرا جھوٹ بولنے والے کی طرح ہے)۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی و ابوداؤد۔