Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3039 (مشکوۃ المصابیح)

[3039] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (161/4۔ 162 ح 17620) و أبو داود (1709) و الدارمي (لم أجدہ) [والنسائي فی الکبری (5808) و ابن ماجہ (2505)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ وَجَدَ لُقَطَةً فَلْيُشْہِدْ ذَا عَدْلٍ أَوْ ذَوِي عَدْلٍ وَلَا يَكْتُمْ وَلَا يُغَيِّبْ فَإِنْ وَجَدَ صَاحِبَہَا فَلْيَرُدَّہَا عَلَيْہِ وَإِلَّا فَہُوَ مَالُ اللہِ يُؤْتِيہِ مَنْ يَشَاءُ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ

عیاض بن حمار ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص گری پڑی چیز پا لے تو وہ ایک یا دو عادل شخص گواہ بنا لے۔اور وہ اسے چھپائے نہ اسے غائب کرے،اگر اس کا مالک پا لے تو وہ چیز اسے واپس کرے ورنہ وہ اللہ کا مال ہے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ احمد و ابوداؤد و الدارمی۔