Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3045 (مشکوۃ المصابیح)

[3045] متفق علیہ، رواہ البخاري (6762) و مسلم (133/ 1059) حدیث عائشۃ تقدم (2877) و حدیث البراء یأتي (3377)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْہُم)) وَذُكِرَ حَدِيثُ عَائِشَةَ: ((إِنَّمَا الْوَلَاءُ)) فِي بَابٍ قبل ((بَاب السّلم))

انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’قوم کا بھانجا انہی میں شمار ہوتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔وَذْکِرَ حَدِیثُ عَائِشَۃَ : ((اِنَّمَا الْوَلَاءُ .....)) فِیْ بَابِ قَبْلَ بَابِ السَّلَمِ وَ سَنَذْکُرُ حَدِیْثَ الْبَرَاءِ: ((الْخَالَۃُ بِمَنْزِلَۃِ الْاُمِّ)) فِیْ بَابِ بُلُوْعِ الصَّغِیْرِ وَ حَضَانَتِہِ اِنْ شَاءَ اللہُ تَعَالیٰ۔عائشہ ؓ سے مروی حدیث: ((اِنَّمَا الْوَلَاءُ .....)) باب السلم سے پہلے باب میں ذکر ہو چکی ہے،اور براء ؓ سے مروی حدیث:’’خالہ،ماں کے مقام پر ہوتی ہے۔‘‘ ہم باب بلوغ الصغیر و حضانتہ میں ان شاء اللہ تعالیٰ ذکر کریں گے۔