Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3056 (مشکوۃ المصابیح)
[3056] ضعیف، رواہ أبو داود (2904) ٭ شریک القاضي مدلس و عنعن فالسند ضعیف و تابعہ المدلس: المحاربي (أبو داود: 2903) و عنعن . تعدیلات [3056]: حسن، رواہ أبو داود (2904) [النسائي فی الکبری (6395) وسندہ حسن] ٭ شریک القاضي مدلس و عنعن ولکن تابعہ عباد بن العوام فی السنن الکبری للنسائي فالحدیث حسن۔
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ فَأُتِيَ النَّبِيُّ ﷺ بِمِيرَاثِہِ فَقَالَ: ((الْتَمِسُوا لَہُ وَارِثًا أَوْ ذَا رَحِمٍ)) فَلَمْ يَجِدُوا لَہُ وَارِثًا وَلَا ذَا رَحِمٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أعْطوا الْكُبْرَ مِنْ خُزَاعَةَ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي رِوَايَةٍ لَہُ: قَالَ: ((انْظُرُوا أَكْبَرَ رَجُلٍ مِنْ خُزَاعَة))
بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،خزاعہ قبیلے کا ایک آدمی فوت ہو گیا تو اس کی میراث نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کی گئی۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس کا کوئی وارث یا کوئی رشتہ دار تلاش کرو۔‘‘ انہوں نے اس کا کوئی وارث پایا نہ کوئی رشتہ دار،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’خزاعہ قبیلے کے کسی عمر رسیدہ شخص کو دے دو۔‘‘ ابوداؤد،اور ابوداؤد ہی کی روایت میں ہے،فرمایا:’’خزاعہ قبیلے کا کوئی بڑا آدمی دیکھو۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔