Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3073 (مشکوۃ المصابیح)
[3073] صحیح، رواہ أبو داود (2870) و ابن ماجہ (2713) و الترمذي (2120 وقال: حسن)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ فِي خُطْبَتِہِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ: ((إِنِ اللہَ قَدْ أَعْطَی كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّہُ فَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ وَزَادَ التِّرْمِذِيُّ: ((الْوَلَدُ لِلْفَرَاشِ وَلِلْعَاہِرِ الْحَجَرُ وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللہِ))
ابوامامہ ؓ بیان کرتےہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر فرماتے ہوئے سنا:’’اللہ نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا،وارث کے لیے وصیت کرنے کا کوئی حق نہیں۔‘‘ ابوداؤد،ابن ماجہ۔اور امام ترمذی نے یہ اضافہ نقل کیا:’’بچہ بیوی کے مالک کا ہے جبکہ زانی کے لیے پتھر (یعنی رجم) ہے،اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الترمذی۔