Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3077 (مشکوۃ المصابیح)

[3077] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2883)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ الْعَاصَ بْنَ وَائِلٍ أَوْصَی أَنْ يُعْتَقَ عَنْہُ مِائَةُ رَقَبَةٍ فَأَعْتَقَ ابْنُہُ ہِشَامٌ خَمْسِينَ رَقَبَةً فَأَرَادَ ابْنُہُ عَمْرٌو أَنْ يُعْتِقَ عَنہُ الْخمسين الْبَاقِيَة فَقَالَ: حَتَّی أَسْأَلَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَأَتَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أَبِي أَوْصَی أَنْ يُعْتَقَ عَنْہُ مِائَةُ رَقَبَةٍ وَإِنَّ ہِشَامًا أَعْتَقَ عَنْہُ خَمْسِينَ وَبَقِيَتْ عَلَيْہِ خَمْسُونَ رَقَبَةً أَفَأَعْتِقُ عَنْہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّہ لَو كَانَ مُسلما فأعتقتم عَنْہُ أَوْ تَصَدَّقْتَمْ عَنْہُ أَوْ حَجَجْتَمْ عَنْہُ بلغہ ذَلِك)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،کہ عاص بن وائل نے وصیت کی کہ اس کی طرف سے سو غلام آزاد کیے جائیں،ان کے بیٹے ہشام نے ان کی طرف سے پچاس غلام آزاد کیے،اور ان کے بیٹے عمرو ؓ نے ان کی طرف سے پچاس غلام آزاد کرنے کا ارادہ کیا تو کہا: حتی کہ میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مسئلہ دریافت کر لوں،وہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو عرض کیا،اللہ کے رسول! میرے والد نے وصیت کی تھی کہ ان کی طرف سے سو غلام آزاد کیے جائیں،ہشام نے ان کی طرف سے پچاس آزاد کر دیے ہیں اور باقی پچاس رہ گئے ہیں،کیا میں ان کی طرف سے آزاد کر دوں؟ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر وہ مسلمان مرتا تو تم اس کی طرف سے غلام آزاد کرتے،یا تم اس کی طرف سے صدقہ کرتے یا تم اس کی طرف سے حج کرتے تو اس کا اسے ثواب پہنچتا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔