Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3082 (مشکوۃ المصابیح)

[3082] متفق علیہ، رواہ البخاري (5090) و مسلم (1466/53)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِأَرْبَعٍ: لِمَالِہَا وَلِحَسَبِہَا وَلِجَمَالِہَا وَلِدِينِہَا فَاظْفَرْ بِذَات الدّين تربت يداك

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’عورت سے چار چیزوں،اس کے مال،اس کے حسب و نسب،اس کے حسن و جمال اور اس کے دین کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے،تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں تم دین دار کے ساتھ نکاح کر کے کامیابی حاصل کرو۔‘‘ متفق علیہ۔