Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3084 (مشکوۃ المصابیح)

[3084] متفق علیہ، رواہ البخاري (5082) ومسلم (202 / 2527)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((خَيْرُ نسَاء ركبن الْإِبِل صَالح نسَاء قُرَيْش أَحْنَاہُ عَلَی وَلَدٍ فِي صِغَرِہِ وَأَرْعَاہُ عَلَی زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِہِ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اونٹوں پر سوار ہونے والی (عرب) عورتوں میں سے،قریش کی صالحہ خواتین بہتر ہیں۔وہ اپنے چھوٹے بچوں پر نہایت شفیق اور شوہر کے مال کی انتہائی محافظ ہوتی ہیں۔‘‘ متفق علیہ۔